۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حدیث روز

حوزہ/ امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں آسمان کے فرشتوں کے فرشتوں کی آرزو کو بیان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کےمطابق، مندر جہ ذیل روایت کتاب "مستدر ک الوسائل" سے نقل کی گئی ہے۔اس روایت کا متن اس طرح ہے۔

قال امام جعفر صادق علیه السلام :

لَيْسَ مِنْ مَلَكٍ فِى السَّمواتِ وَاْلأَرْضِ اءِلاّ يَسْـأَلوُنَ اللّه َ تَبـارَكَ وَ تَعـالى أَنْ يُؤْذَنَ لَهُمْ فِى زِيارَةِ الحُسَيْنِ عليه السلام، فَـفَـوْجٌ يَنْـزِلُ وَ فَـوْجٌ يَـعْـرِجُ.

امام جعفر صادق علیہ السلام" نے فرمایا:

کوئی فرشتہ آسمانوں اور زمین میں نہیں ہے مگر یہ کہ وہ امام حسین علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہونے کے لیے خدا وند متعال سے اجازت چاہتا ہے۔چنانچہ ہمیشہ فرشتوں کی ایک فوج کربلا میں نازل ہوتی ہے اور ایک دوسری فوج وہاں سے پرواز کرکے بلند ہوتی ہے۔

مستدرک الوسائل،ج10 ص244

تبصرہ ارسال

You are replying to: .